کرپشن، بدانتظامی، حکمران طبقے کی بے حسی زوال کا سبب ہے: لیاقت بلوچ
کرپشن، بدانتظامی، حکمران طبقے کی بے حسی زوال کا سبب ہے: لیاقت بلوچ
لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ قومی معیشت مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہے۔ بدترین لوڈشیڈنگ تجارت اور صنعت کے لیے جان لیوا ثابت ہورہی ہے۔ تخریب کاری، دہشتگردی دشمن کا شیطانی کھیل ہے۔ کوئٹہ میں بلوچستان کا نسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگردی میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے پر صدمہ اور دکھ ہے۔ کرپشن، بدانتظامی اور حکمران طبقے کی بے حسی معاشی زوال کی بڑی وجہ ہے۔اپنے ملک کے تاجروں، صنعت کاروں، کسانوں، ہنرمند نوجوانوں، طلبہ اور خواتین پر اعتماد کرنا ہوگا۔ کشکول پھیلاکر اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے بھیک مانگ کر پاکستان بحرانوں سے نجات نہیں پاسکتا۔ وزیراعظم چین کا دورہ ¿ پاکستان کے موقع پر سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے میدان میں مدد دینے کا اعلان بہت اہم ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سمن آباد میں ریاض سنز کیٹررزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے انتخابات میں اپنے منشور اور انتخابی نشان ” ترازو“ پر حصہ لیا اور عوام تک اپنا پیغام پہنچایا ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، محمد انور گوندل، حاجی ریاض الحسن، شاہد اسلم ملک، عبدالحفیظ احمد، احمد سلمان بلوچ، عابد میر، ذکر اللہ مجاہد اور میاں ریا ض احمد نے بھی خطاب کیا۔