ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کے جذبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ثاقب جمیل
کراچی (نوائے وقت نیوز) سنی اتحاد کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری اورانجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے صدر ثاقب جمیل نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔دانائی اور عقلمندی کاتقاضا ہیکہ سانحہ اورحادثہ سے پہلے اپنے فرض ادا کیاجائے علماء کرام حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ کی شہادت پوری قوم کے لیے افسردگی کا باعث ہے۔ہمڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کے جذبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حکومت طبی عملے کے لیے کٹس کا انتظام کرے۔