25لاکھ روپے تاوان وصول کرنیوالے تین اغواء کار گرفتار
لاہور(نامہ نگار)انوسٹی گیشن پولیس نے جوہر ٹاؤن سے ڈاکٹر نصیر کے بیٹے شاہد نصیر کو اغواء کر کے25لاکھ روپے تاوان وصول کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔اغواء کاروں میں ڈپٹی کمشنر لاہور کا وائرلیس آپریٹر اورلاہور ہائی کورٹ کے جسٹس کے دو گن مین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کی سربراہی میں پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم نے ملزمان سے الگ الگ تفتیش شروع کر دی ہے۔