والٹن کنٹونمنٹ بورڈ ،ڈی ایچ اے میں عید پر صفائی کے بہترین انتظامات
لاہور (سپیشل رپورٹر) عیدالاضحی کے موقع پر حسب سابق اس مرتبہ بھی والٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈی ایچ اے میں قربانی کی آلائشوں اور صفائی ستھرائی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔ عید کے تینوں دن مستند عملے نے اپنے فرائض بڑی جانفشانی ،محنت اور لگن سے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر خصوصی سپرے بھی کیا گیا۔ صفائی ستھرائی کیلئے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے ٹرانسپورٹ کا خصوصی انتظام کر رکھا تھا۔ متعلقہ عملہ چوبیس گھنٹے چاک و چوبند رہا اور کسی بھی علاقے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی گئی۔ کنٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے کے مکینوں خصوصاً سماجی تنظیموں نے اس مرتبہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعلقہ عملے نے صفائی اور ستھرائی کیلئے اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ اور متعلقہ عملہ اور ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں۔