بارود برآمدگی کے مقدمات میں شہادتیں طلب
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے بارود برآمدگی کے مقدمات میں شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز عدالت نے بارود برآمدگی کے مقدمات میں ملوث مجیب خان کیخلاف سماعت 28جولائی جبکہ محمد اسلام کیخلاف سماعت یکم اگست تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں مقدمات میں گواہان کو طلب کر لیا۔