راجہ یوسف آف پلینہ نے انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کی حمایت کر دی
جبر(نامہ نگار)راجہ یوسف آف پلینہ نے آمدہ عام انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کر دیا یونین کونسل تھاتھی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ یوسف آف پلینہ نے اپنے برادری دوست احباب سمیت عام انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کر دیا راجہ یوسف نے کہا ہے کہ راجہ عبدالعزیز فخرے گوجرخان ،راجہ ضرداد عرف پلا صندل راجگان اور راجہ محسن صغیر بھٹی نے اس سلسلہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو گوجرخان کے عوام کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں ان کی سیاسی بصیرت کی تعریف سیاسی مخالفین کرتے ہیں راجہ پرویز اشرف میں ایک امید کی کرن نظر آئی ہے جو عوام کے ساتھ بہتری اور بھلائی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو شرقی گوجرخان میں بھاری مارجن سے جتوانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گئے اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئے دن لوگ پیپلز پارٹی کے قافلے میں شریک ہو رہے ہیں اللہ تعالیٰ نے ملک کا سب سے بڑا عہدہ عنایت کیا تھا ۔