شاہد خاقا ن اور فواد حسن کیخلاف توہین عدالت درخواستوں کی سماعت ملتوی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اورسیکرٹری اطلاعات تحریک انصاففوادحسین چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت ملتوی کر دی منگل کے روزفاضل ڈویژن بنچ مکمل نہ ہونے کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے توہین عدالت کی ان درخواستوں کی سماعت نہ ہوسکی ڈسٹرکٹ بار کے صدر خرم مسعود کیانی ایڈووکیٹ،ہائی کورٹ بار کی جنرل سیکرٹری خفصہ بخاری ایڈووکیٹ،مسعود عباسی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جبکہ سید عاطف نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے سربراہ جناب جسٹس عبادالرحمن لودھی کیخلاف توہین آمیز گفتگوکرنے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی تھیں جن میں،چیئر مین پیمراء اور سیکرٹری وزارت اطلاعات کوبھی فر یق بنایا گیا تھا۔