پشاور : بین الاقوامی پروازیں بحال امارات ائرلائن کی پہلی پرواز پہنچ گئی
پشاور (آن لائن) پشاور ایئرپورٹ پر گزشتہ ماہ طیارے پر فائرنگ واقعہ کے بعد امارات ایئرلائن کی جانب سے معطل کردہ مسا فر پروازیں ایک مرتبہ پھر بحال کردی گئیں۔ پہلی پرواز پشاور پہنچ گئی۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق امارات اور اتحاد ائیرلائن نے گزشتہ روز پشاور کے لئے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔دونوں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے 24 جون کو پشاور میں پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اپنا فلائٹ آپریشن معطل کر دیا تھا۔
پشاور/ائرپورٹ