چالیس سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا میں چالیس سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔متوفی ذہنی مریض تھا۔پولیس کے مطابق یونین کونسل کنوہا کی ڈھوک ادڑہ میں 40 سالہ ممتاز خان نے گھر کے قریب واقع جنگل میں جا کر درخت کیساتھ گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق متوفی ذہنی مریض تھا اور راولپنڈی میں ماہر نفسیات کے پاس زیر اعلاج بھی تھا۔پولیس نے متوفی کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دی۔