پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں شادی ہالوں کی چیکنگ کرتے ہوئے 10شادی ہال سیل، 46کو جرمانے اور 351کو وارننگ نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق شادی ہالز کیخلاف یہ کارروائیاں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم اور راولپنڈی میں کی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مجموعی طور پر446 شادی ہالز کی چیکنگ کی، اس دوران ناقص، باسی اور زائد المیعاد کھانا پائے جانے پر 10 شادی ہال سیل، 46کو جرمانے اور 351کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔اس موقع پر 189دیگوں کاناقص کھانا بھی تلف کر دیا گیاجبکہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق بہتر کھانا فراہم کرنے کے لیے شادی ہالوں اور کیٹرنگ کمپنیوں کو لائسنس جاری کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024