نیشنل مینز باکسنگ چیمپئن شپ آرمی کے نام، واپڈا کی دوسری پوزیشن
لاہور( لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )) 36 ویں نیشنل مینز باکسنگ چیمپئن شپ آرمی نے جیت لی۔ واپڈا نے دوسری جبکہ پی اے ایف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرمی نے 7 گولڈ اور دو سلور میڈل جیتنے۔ واپڈا نے تین گولڈ، تین سلور اور دو برانز میڈل جیتے۔ پی اے ایف نے دو سلور اور پانچ بارنز میڈل اپنے نام کیے۔ 49 کے جی میں واپڈا کے محب اﷲ نے گولڈ میڈل ‘ 52 کے جی میں آرمی کے سید محمد آصف نے گولڈ میڈل‘ 56 کے جی میں آرمی کے محمد رضا نے گولڈ میڈل‘ 60 کے جی میں واپڈا کے علی احمد نے زخمی ہونے کے باوجودگولڈ میڈل‘ 64 کے جی میں آرمی کے سلیمان بلوچ نے گولڈ میڈل‘ 69 کے جی میں آرمی کے گل زیب نے گولڈمیڈل‘ 75 کے جی میں آرمی کے ذوالقرنین نے گولڈمیڈ‘ 81 کے جی میں آرمی کے اویس علی نے گول میڈل ‘ 91 کے جی میں آرمی کے احمد علی نے گولڈ میڈل‘ 91 پلس کے جی میں واپڈا کے میر واعظ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مہمان خصوصی واپڈاسپورٹس بورڈ کے صدر عامر احمد نے انعامات تقسیم کیے‘ شفقت رانا، ڈائریکٹر آرمی سپورٹس بریگیڈئر غلام جیلانی و دیگر بھی موجود تھے۔