سرمایہ کاری میں 39 ارب 83 کروڑ روپے بڑھ گئے
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان برقراررہا، کے ایس ای 100 انڈیکس156.01 پوائنٹس کے اضافے سے 45063.21 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں39ارب 83 کروڑ 56 لاکھ90 ہزار937 روپے کا اضافہ رونما ہوا تاہم تجارتی حجم میں4ارب 83 کروڑ1 لاکھ17 ہزار207 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں11کروڑ32 لاکھ28 ہزار 70 حصص کا اضافہ ہوا۔ آیا جس کے باعث پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس156.01 پوائنٹس کے اضافے سے45000کی بالائی نفسیاتی حدکو عبور کرتے ہوئے 45063.21پوائنٹس پر بندہوا ۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں144.15 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں65.94پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس192.13پوائنٹس کے اضافے سے17772.22پوائنٹس پر بند ہوا مارکیٹ میں مجموعی طور پر386کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔