آئیسکوملازمین کو ایک اضافی اعزازی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تمام ملازمین کومثالی کارکردگی کی بنیاد پر ایک اضافی اعزازی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی اس سلسلے میںگذشتہ روز آئیسکو ایچ آر کمیٹی کی سفارش پربورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میںباقاعدہ منظوری دے دی گئی، بونس کا اعلان گذشتہ ماہ جہلم میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین(سی بی اے) کے مطالبے پر وزیر مملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیر علی نے کیا تھا۔ یونین کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ اور ریجنل سیکرٹری حاجی ظاہر گل نے ملازمین کوبونس کے جلد اجراء کیلئے دلچسپی لینے اور منظوری دینے پر چیئرمین ایچ آر کمیٹی احمد ایاز صادق، چیئرمین بی او ڈی سعد اللہ خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو باسط زمان اور ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس مشتاق احمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔