شہباز شریف پریس کانفرنس میں تالیاں بجانے پر قوم سے معذرت کریں‘ رحمن ملک
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پریس کانفرنس میں تالیاں بجانے پر قوم سے معذرت کریںہماری روایت یہ ہے کہ جب کوئی موت ہوجاتی ہے تو تالی بجائی جاتی ہے اور نہ ہی نعرے نعرے لگائے جاتے ہیں۔ ایسے مواقع پر غم کا اظہار کیا جاتا ہے‘ انہوں نے یہ بات بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں نے قانون میں ترمیم پیش کی ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی دی جائے اس ترمیم کو ہر صورت پارلیمنٹ سے پاس ہونا چاہئے‘ یہ عوام کی ڈیمانڈ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم کو قانون کے مطابق پھانسی دینی چاہئے جس طرح شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں قہقہے لگائے گئے اور زینب کے والد کا مائیک بند کیا گیا وہ شرمناک رویہ ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کے کچھ قوانین موجود ہیں۔