ورلڈ کسٹم ڈے کل منایا جائے گا‘لاہور میں پرچم کشائی ہو گی
لاہور (خبرنگار) ورلڈ کسٹم ڈے کل بروز منگل دنیا بھر میں منایا جائے گا لاہور میں ورلڈ کسٹم ڈے پر کسٹم ہائوس لاہور میں پرچم کشائی ہو گی، جس کے بعد کسٹم ریسورس سنٹر کا افتتاح ہو گا بعد ازاں واہگہ بارڈر پر گزشتہ ایک برس کے دوران قبضہ میں لی گئی منشیات ، شراب اور دیگر ممنوعہ اشیاء کو نذر آتش کیا جائے گا، اس موقع پر کسٹم، پولیس، رینجرز، اے این ایف اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود ہوں گے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹم سعید جوئیہ کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔