وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی 7 درخواستوں کی سماعت 28 جنوری کو ہو گی
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اردو کی بجائے انگریزی میں خطاب کرنے پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف دائر 7 توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت 28 جنوری کو کرے گی ۔ سپریم کورٹ فریقین کو اطلاعاتی نوٹس بھی ارسال کر چکی ہے۔
عدالت اردو کے نفاذ بارے عرصے میں اضافے سے متعلق پنجاب کی نظرثانی کی درخواست کی سماعت بھی رواں ہفتے کرے گی۔