انڈس موٹر کمپنی نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
کراچی(کامرس رپورٹر) انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے مالی سال 2017-18 ء کی پہلی ششماہی جو 31 دسمبر ، 2017ء کو ختم ہوئی کے لئے بورڈ اجلاس منعقد ہوا۔ انڈس موٹر کمپنی کی 31 دسمبر 2017 ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے لئے CKD اور CBU یونٹس کی مشترکہ فروخت 30,651 یونٹس رہی ، اس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہواجب کہ گزشتہ برس اسی مدت میں یہ فروخت 28,833 یونٹس رہی تھی۔فروخت کی آمدنی 51.4 بلین روپے سے بڑھ کر 63.3 بلین روپے رہی، اور31 دسمبر 2017ء کو ختم ہونے الی ششماہی کے لئے منافع بعد از ٹیکس 7.36 بلین روپے رہا جب کہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں یہ6.07 بلین روپے رہا تھا۔
آمدنی اور منافع میں یہ اضافہ CKD اور CBU یونٹس کی وجہ سے ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں زائدہیں ،اور سیلز مکس اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کی وجہ سے ہوا۔
ششماہی مختتمہ 31 دسمبر 2017 ء کو 32.5 روپے فی حصص کا عبوری منافع منقسمہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ منافع منقسمہ 25 روپے فی حصص تھا۔انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او، علی اصغر جمالی نے کہا کہ پوری مدّت میں گاڑیوں کی طلب مستحکم رہی ۔
جومعیشت کے موافق انڈیکیٹرز، صارفین کے مثبت روّیئے اور صارفین کے لئے کریڈٹ کی دستیابی کی وجہ سے تھی ۔