فرانس کی ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کا ریپ ہو چکا، سروے رپورٹ
پیرس (صباح نیوز) ایک تازہ ترین سروے کے مطابق فرانس میں تقریبا چالیس لاکھ یعنی خواتین کی کل آبادی کے بارہ فیصد کا کم از کم ایک مرتبہ ریپ ہو چکا ہے۔ فرانسیسی تھنک ٹینک فائونڈیشن جین ییریز کی تحقیق میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ ریپ ہونے والی 12 فیصد خواتین کے علاوہ 58 فیصد کو نازیبہ تجاویز دی گئیں۔تحقیق کے مطابق ہراساں کی جانے والی خواتین کو ایسے حالات کا ایک سے زیادہ مرتبہ سامنا کرنا پڑا۔