بھارتی فلم ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی
ممبئی (این این آئی) بھارت کی سب سے بڑی فلم ایسوسی ایشن فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز نے پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز کے کام کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ گزشتہ دنوں بھارتی گلوکاروں کی جانب سے سلمان خان اور اجے دیوگن کی فلموں میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آوازیں شامل کرنے پر تنقید کی گئی تھی لیکن اب انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ میں آکر فلم ایسوسی ایشن نے پابندی لگادی ہے۔ پورے بھارت میں اس فیصلے پر عملدرآمد کیا جائیگا۔ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز کو آل انڈیا سنیما ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی تصور کیا جاتا ہے جس کے ساتھ پورے بھارت کی فلم اور ٹی وی ایسوسی ایشنز کا الحاق ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے یونین وزیر بابل سپریو نے پاکستانی اداکاروں، فنکاروں اور ٹیکنیشنز کے بھارت میں پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔