ٹاﺅن شپ: ڈالے نے گلی میں سوئے 3 سالہ بچے کو کچل کر مار ڈالا
لاہور (نامہ نگار) ٹاﺅن شپ میں شہزور ڈالہ گاڑی کے ڈرائیور نے چارپائی پر سوئے تین سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ تین بلاک بی ون میں رہائش پذیر عمانویل مسیح کا بیٹا فلیمنگ عمانویل گھر کے باہر چارپائی پر سویا ہوا تھا کہ گلی میں سامان لوڈ کرنے والا شہزور ڈالے نے بیک کرتے ہوئے بچے کو ٹائروں تلے کچل دیا۔ اہل خانہ نے ڈرائیور محسن کو پکڑ لیا۔ پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔
بچہ ہلاک