,پاکستانی فنکاروں نے مسقط میں میلہ لوٹ لیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستانی فنکاروں نے مسقط میں یادگار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔ فوک گلوکار اعجاز راہی، سبین علی، حسن عباس کامیڈین سہیل پٹاکا اور عابدہ بیگ نے میوزیکل شوز میں پرفارم کیا۔ آرگنائزر قیصر عباس نے بتایا کہ ان شوز میں پاکستانیوں کے علاوہ بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔جو پاکستانی فنکاروں کی پرفارمنس سے بے حد لطف اندوز ہوئے۔