نیب ریفرنس پر کارروائی مکمل ہونے تک نواز شریف، بچوں کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نیب ریفرنسز کی کارروائی مکمل ہونے تک میاں نوازشریف، ان کے بچوں اور خاندان کے تمام اثاثوں کو منجمد کرنے کےلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ فیصلے میں سپریم کورٹ نے شریف فیملی کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں۔ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے شریف فیملی کی جانب سے بیرون ملک جانے کے خدشات موجود ہیں۔ میاں نوازشریف اور ان کی فیملی کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادوں کے علاوہ متعدد اکاونٹس اور دیگر اثاثے موجود ہیں۔
درخواست دائر