اعظم طارق قتل کیس، ملزم سبطین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7ستمبر تک توسیع
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق اےم اےن اے مولانا اعظم طارق کے قتل کے الزام مےں گرفتار ملزم سبطین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات ستمبر تک توسیع کردی ہے جبکہ ملزم سبطین کاظمی نے مقدمے سے بریت کی درخواستدائر کردی ہے ملزم سبطین کے جیل ٹرائل سے متعلق حکومتی درخواست حتمی دلائل کے لیے مقرر کردی گئی ہے عدالت ملزم کی درخواست پر سات ستمبر کو حتمی دلائل سنے گی گزشتہ روز ملزم کو سخت سیکیورٹی میں اے ٹی سی میں پیش کیا گیا مولانا اعظم طارق کی فیملی کی جانب سے رحمان معاویہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختےار کےاکہ محمد معاویہ اعظم علالت کی وجہ سے عدالت نہیں آ سکتے 15 دن کا وقت دیا جائے جبکہ پولےس کے انسپکٹر لےگل محمد اےوب نے عدالت کو بتاےا کہ ملزم سبطین کاظمی خطرناک ملزم ہے امن و امان خراب ہو سکتا ہے لہذا فاضل عدالت ملزم کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم دے کیا جائے جبکہ ملزم کے وکیل ذوالفقار نقوی کی جیل ٹرائل کی مخالفت کردی فاضل عدالت مذکورہ حکم کے ساتھ کےس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔