سوڈان : عمر البشیر کا بہنوئی اور دو نائبین گرفتار
خرطوم( آن لائن )سوڈان میں حکام کی جانب سے سابق حکومت کی قیادت اور اہم شخصیات کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں معزول صدر عمر البشیر کے ایک بہنوئی اور دو سابق نائبین کو پکڑ لیا گیا ہے۔ یہ نائبین حسبو محمد عبد الرحمن اور محمد عثمان ہیں۔سابق حکومت کی قیادت اس وقت کوبر جیل میں موجود ہے جہاں ان افراد کو انفراد سیل میں نہیں بلکہ عام قیدیوں کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ جیل میں سے زیادہ شخصیات موجود ہیں۔ ان میں عمر البشیر کی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کے رہ نماں کے علاوہ سابق حکومت میں ایگزیکٹو پوسٹ پر رہنے والے افراد بھی شامل ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا سیاسی اور اقتصادی کردار رہا۔