خراب ٹرانسفارمر بدل دیا، کسی جگہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، چیف ایگزیکٹو لیسکو
لاہور( نیوز رپورٹر) لیسکو کے شالیمار گرڈ سٹیشن میں چالیس ایم وی اے کے پاور ٹرانسفارمرز خراب ہونے کے بارے میں چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے نوائے وقت کو بتایا خراب ٹرانسفارمر کی جگہ دوسرا لگا دیا گیا ہے خراب ٹرانسفارمر سے کسی بھی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں کرنی پڑی کیونکہ ہمارے پاس اس صلاحیت کے پاور ٹرانسفارمر ز پڑے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جس کمپنی کا فرانسفارمر خراب ہوا ہے اس کو کلیم کر دیا ہے اور اس کمپنی نے اسے قبول کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چار سے چھ ہفتے میں ہمیں نیا ٹرانسفارمر مل جائے گا جس کو مطلوبہ جگہ پر لگا دیا جائے گا۔ انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بتایا لیسکو میں بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی برابر ہے اس لئے کسی جگہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔