ملی مسلم لیگ ووٹرز کا تقدس پامال نہیں ہونے دیگی: سیف اللہ خالد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ ہم خدمت کی سیاست کریں گے اور قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کریں گے۔ ہمارا عزم ہے کہ ملک سے غربت کا خاتمہ کریں اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہیں۔ ملی مسلم لیگ اب ووٹر کا تقدس پامال نہیں ہونے دے گی۔ ووٹر کو ان کے حقوق ملیں گے۔ خواتین اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ ہم کسی کا ووٹ بینک توڑنے نہیں بلکہ سیاسی نظام میں اصلاح کرنے کے لیے آئے ہیں۔