سرکاری سکیم کے تحت ملنے والی70 ہزار حج درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سرکاری سکیم کے تحت ملنے والی70 ہزار حج درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک لاکھ26 ہزار افراد نے سرکاری سکیم کے تحت حج کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ سرکاری سکیم کے تحت 56 ہزار 684 افراد حج پر جائیں گے۔ منظور ہونے والی درخواستوں پر مبارکباد کے خطوط ایک ماہ بعد جاری ہوں گے۔