تمام مذاہب کی تعلیمات نصاب میں شامل کرنی چاہئیں: جمشید رحمت اللہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)وزیراقلیتی امورو انسانی حقوق پنجاب جسٹس (ر) جمشید رحمت اللہ نے کہا ہے ہمیں تمام مذاہب کی تعلیمات نصاب میں شامل کرنی چاہئیں جس کی بنیاد پر ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہوسکے جو ہم آہنگی اور رواداری کا حامل ہو۔وہ گزشتہ روز سینٹ اینڈ ریوز چرچ ایمپریس روڈ میں ”فاختہ تربیتی پروگرام سیریز“ کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر چرچ انچارج پادری ارشادجان، پاسٹر عظیم عامر، پاسٹر ذیشان رابرٹ، پاسٹر عابد جان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جمشید رحمت اللہ نے کہا کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملکی استحکام و ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔