چیک ڈس آنر کے مقدمات درج
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کرلئے تھانہ صادق آباد کو راجہ اشتیاق احمد نے بتایا کہ وقاص اسحٰق نے مجھ سے امانتاً پندرہ لاکھ روپے لئے بعد میں اس کی واپسی کیلئے چیک دیا جو بینک سے ڈس آنر ہوگیاتھانہ ویسٹریج کو محمد ناصر نے بتایا کہ مجھے رقم واپسی کیلئے عبدالعزیز نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔