مجلس احرار اسلام پاکستان کے وفد کی جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے وفد نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ، سمن آباد ٹاؤن کے صدر قاری عبدالعزیز یوسف،جامعہ فتحیہ کے استاد مفتی عبدالرحمن اور قاری عطاء الرحمن یوسف نے منصورہ میں سراج الحق سے ان کی والدہ کی تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعاکی اس موقع پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے بھی سراج الحق سے فون پر تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں کیوں کہ والدہ سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔عبداللطیف خالد چیمہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔