.بلیک فرائیڈے کیخلاف درخواست کی سماعت‘ چیف کمشنر اسلام آباد کو اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد (آئی این پی )بلیک فرائیڈے کا تہوار منانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے آج بلیک فرائیڈے منانے پر پابندی لگا دی۔جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری عبدالوحید کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، درخواست گزار نے موئقف اختیارکیا کہ ہمارے دین نے جمعہ کو تمام دنوں کو سردار قرار دیا اسے بلیک فرائیڈے کہنا بھی جرم ہے،لغت کے مطابق بلیک فرائیڈے کا مطلب منحوس دن یا یوم سیاہ بنتا ہے، عدالت آج 24 نومبر کو پاکستان میں بلیک فرائیڈے کا تہوار منانے پر پابندی عائد کرے، سرکاری افسران کو بھی ایسی تقاریب میں جانے سے روکا جائے،درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری وزارت مذہبی امور، چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیاڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، چیف کمشنر اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بھی فریق بنایا گیا ہے ۔جمعرات کو جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری عبدالوحید کی درخواست پر سماعت کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ درخواست گزار عبدالوحید نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیارکیا کہ ہمارے دین نے جمعہ کو تمام دنوں کو سردار قرار دیا اسے بلیک فرائیڈے کہنا بھی جرم ہے۔ عدالت 24 نومبر کو پاکستان میں بلیک فرائیڈے کا تہوار منانے پر پابندی عائد کرے۔