ملتان میں بلاول بھٹو کا جلسہ خطے کا سیاسی نقشہ بدل دیگا : شیخ غیاث
ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلز لائرزفورم جنوبی پنجاب کے صدرشیخ غیاث الحق نے کہاہے کہ بلاول بھٹوکا ملتان میں 15 دسمبرکو تاریخی جلسہ منعقد ہوگااورذوالفقارعلی بھٹو وبے نظیربھٹو کے جلسوں کی یادیں تازہ ہوجائیں گی اوراس خطے کا سیاسی نقشہ مکمل طورپربدل جائیگا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاہے۔انھوں نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں جبکہ موجودہ حکمران آمریت کی پیداوارہیں جنھیں اب عدالتوں نے بدعنوان بھی قراردیاہے لیکن وہ اپنی بدعنوانی کوچھپانے اورلوٹی گئی رقوم کوبچانے کیلئے عدلیہ اوراداروں پرالزامات لگارہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ عمران خان اور جہانگیرترین بھی جلد نااہل ہوں گے انھوں نے کہا 25 نومبر کولائرزفورم کا جلسہ سیدیوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر11 بجے دن منعقدہوگا۔اس موقع پر دیگر عہدیدارمہر محمد اقبال سرگانہ،شیخ شاہدنعیم،خا لدمترو، فیاض احمد بھٹہ ، عمران بھٹہ اور نگینہ مظفر بھی موجودتھیں۔