پی سی بی کا شرجیل خان‘ خالد لطیف کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈنے شرجیل خان اور خالد لطیف کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلے کے خلاف خالد لطیف اپیل کی سماعت 28 نومبر ہو گی۔ذرائع کے مطابق شرجیل خان کیس میں پی سی بی ایڈجوڈیکٹر کا فیصلہ مان لیا۔ ایڈجوڈیکٹر نے دونوں فریقین کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔