عمران خان پیرکو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیر 27نومبر کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی اپنے دورے کے دروان 27نومبرکوبزنس کمیونٹی اور صحافیوں سے ملاقات کے علاوہ یوتھ ورکرز کنونشن ،ورکرزکنونشن اور کراچی بار سے خطاب کریں گے ۔عمران خان ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرسلطان چاولہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔28نومبر کو عمران خان پریس کانفرنس سے خطاب کے علاوہ ملیر اور ضلع وسطی میں منعقد ہونے والے ورکرز کنونشنز سے بھی خطاب کریں گے۔