سپین میں پارک ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب

24 نومبر 2017

سپین (نوائے وقت نیوز) سپین کے شمال مغربی علاقے کیوبیلوس ڈیل سل (Cubillos del Sil) کے ایک پارک کو نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کردیا گیا۔سپین کی نیوز ویب سائٹ بیئززو ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا آغاز 2 سال قبل کیا گیا، جب اسکول کے 12 سالہ طلبہ نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک سرگرمی میں حصہ لیا۔رپورٹ کے مطابق سرگرمی کے دوران بچوں نے محسوس کیا کہ اس علاقے میں کسی خاتون کے نام پر کوئی سڑک مخصوص نہیں، جس کے بعد سکول نے سٹی کونسل کو اس حوالے سے لکھا اور مطالبہ کیا کہ کسی خاتون کے نام پر کوئی جگہ منسوب کی جائے۔کونسل نے بچوں کو ایک مخصوص جگہ دی اور ان سے پوچھا کہ وہ کس کے نام پر اسے منسوب کرنا چاہیں گے، جس پر انہوں نے پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا۔