آفاق احمد اور عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت پبلک پراسیکیوٹر کی مہلت طلب کرنے پر13دسمبر تک ملتوی کردی۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کے روبرو مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد اور ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عامر خان اور آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے 13 دسمبر تک وکلا کو تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل کمپلس نے آفاق احمد اور عامر خان کو عمر قید سنائی تھی۔ عدالت نے آفاق احمد اور عامر خان کو شہری کے اغوا کے بعد قتل کے جرم میں سزا سنائی تھی۔
سزا اپیل سماعت