کلب کرکٹ میں گلوز کے بغیر وکٹ کیپنگ، قوانین کی خلاف ورزی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ایسٹ زون کر کٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ان کے حامی زون سے ملحقہ کلبوں کی اکثریت کی حمایت سے محروم ہونے کے بعد اپنے کھلاڑیو ں کو کر کٹ کا مکمل سامان لے کر دینا بھی بھول گئے۔ ایسٹ زون کر کٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد کامل کی سب سے بڑی حمایتی کلب رائزنگ سٹارکر کٹ کلب کے وکٹ کیپر نے میچ میں بغیر وکٹ کیپنگ گلوز کے کیپنگ کی جو کہ کر کٹ میں کھلاڑیوں کی حفاظتی تدابیر کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،مذکورہ ٹورنامنٹ کمیٹی نے اس میچ کی رپورٹ تیار کر کے لاہور ریجن کر کٹ ایسوسی ایشن کو بھجوا دی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کلب کے صدر رب نواز خود بھی اس میچ میں بطور کھلاڑی حصہ لے رہے تھے جو کہ ایل سی سی اے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،رائزنگ سٹار کر کٹ کلب کے صدر لاہور کر کٹ لیگ کے میچوں میں بھی بطور کھلاڑی کھیل چکے ہیں اور انہوںنے لیگ میں چند میچوں میں زونل عہدیداروں کے ایماءپر امپائرز اور مد مقابل ٹیموں کے ساتھ بد تمیزی کر کے میچوں کا ماحول خراب کر نے کی کوشش بھی کی تھی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایسٹ زون کر کٹ ایسوسی ایشن کے عہدےداران رائزنگ سٹار کر کٹ کلب کے عہدیداروں کے خلاف کاروائی رکوانے کے لئے کوشاں ہیں ۔دوسری طرف لاہور میں کر کٹ حلقوں نے رائزنگ سٹار کر کٹ کلب اورایسٹ زون کر کٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ہٹ دھرمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے لاہور ریجن کر کٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد سے اپیل کی ہے کہ وہ کر کٹ کی سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کر کٹ قوانین کی خلاف ورزی کر نے والی جعلی کلبوں کے خلاف کارروائی کریں۔