جیلانی پارک میں پھولوں کی نمائش کا آغاز
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جیلانی (ریس کورس) پارک لاہور میں موسمِ بہار کے سلسلہ میں پھولوں کی سالانہ نمائش کا آغاز ہو گیا، نمائش 30 مارچ تک جاری رہے گی۔ نمائش کا افتتاح پارک کے ہی سینئر مالی محمد اسلم نے کےا۔ ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد و دیگر افسران کے ہمراہ نمائش کا دورہ کےا اور کہا کہ اس نمائش کی تعریف کے اصل حق دار ہمارے یہ مالی حضرات ہی ہیں جن کی محنت، لگن اور مہارت سے یہ نمائش ستائش کو پہنچی ۔اس خوبصورت نمائش میں موسمِ بہار میںکِھلنے والے کم و بیش 100 اقسام کے پھول رکھے گئے ہیں۔ آج کی تقریب کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ مختلف تعلیمی ادارے جن میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اورلاہور کالج یونیورسٹی کی طالبات نے" آرائش گل" کے مقابلہ میں بھی بھر پور حصہ لےا جبکہ جاوید حامد پراجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک ،مصباح الحسن ڈارڈائریکٹر ہارٹیکلچراورمحمد وقار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کی کاوش کو بہت سراہا گےا۔