گورنر سندھ نے 19 نمایا ں شخصیات کو ایوارڈ دیئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر)مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 19 افراد میں سول ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب گورنر ہاﺅس میں منعقد ہوئی۔تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سکریٹری سندھ محمد رضوان میمن نے انجام دئیے۔گورنر سندھ محمد زبیر نے امجد صابری مرحوم کو قوالی، امینہ سید کو ادب ،محمد حنیف کو ادب ،محمد یونس خان اور سرفراز احمد کو کرکٹ اور جنید جمشید مرحوم کو نعت گوئی کے شعبہ میں ستارہ امتیاز ،ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کو طب ،تاج ملتانی کو گلوکاری، شفیع محمد کو لوک موسیقی ،خالد انعم کو اداکاری ،قیصر خان نظامانی کو اداکاری،سید مرتضیٰ ڈاڈاہی کو شاعری،شکیل عادل زادہ کو ادب،ڈاکٹر رﺅف پاریکھ کو ادب اور سید احمد شاہ بخاری (استاد بخاری مرحوم)کو ادب کے شعبہ میں خدمات پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی جبکہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو طب،مسز ایبن مارکر کبراجی کو ماحولیات ،پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کو خدمات عامہ اور ڈاکٹر نزہت فاروقی کو سماجی خدمات کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا۔
گورنر سندھ اعزاز