نیب یکطرفہ احتساب کر رہا ہے‘ کے پی کے میں کرپشن نظر نہیں آتی‘ نعمان ہاشمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر نعمان ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے عوام کی سہولتوں اور مفاد میں بنائے گئے ہر پروجیکٹ عمران خان کے نزدیک ذاتی مفاد اور کرپشن کےلئے بنایا گیا جبکہ ایسا صرف عمران خان کا نوازشریف دشمنی پر مبنی بیانیہ ہے‘ افسوس احتساب کا نعرہ لگانے والی نیب کو بھی کے پی کے میں کرپشن نہیں دکھائی دے رہی‘ اینٹ سے اینٹ بجانے کا دعویٰ کر کے رونے والے اور پھر دبئی میں معافی مانگنے والے شخص کیسے سب پر بھاری ہو سکتا ہے ایسے لوگ کمزور‘ بزدل اور زدآور ہوتے ہیں۔