برطانیہ میں چاکلیٹ میلہ سج گیا چاکلیٹ دیکھتے ہی جن کے منہ میں پانی بھر آتا ہے
لندن (نیٹ نیوز) بچے ہوں یا بڑے چاکلیٹ کے شیدائی دنیابھر میں پائے جاتے ہیں‘ چاکلیٹ دیکھتے ہی جن کے منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ ایسے تمام چاکلیٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بہترین اور اعلیٰ معیار کی چاکلیٹ کا میلہ سجا دیا گیا ہے۔ میلے میں دنیابھر کے کئی ممالک سے اعلیٰ پائے کی چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنیوں کو مدعو کیا گیا ہے جو یہاں آنے والے مہمانوں کو کوکا اور اس کے مختلف فلیورز کی پہچان کرواتے ہوئے چاکلیٹ کے بارے میں ان کا نظریہ بدلنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ چاکلیٹ کے مختلف فلیورز اور مختلف ڈشیز میں اس کا استعمال بھی دکھایا۔