وزیراعظم ایمسٹرڈیم پہنچ گئے‘ تیسری جوہری سلامتی کانفرنس میں شرکت کریں گے‘ کل رات لندن جائیں گے
ایمسٹرڈیم (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم ڈاکٹر ٰنوازشریف ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم تیسری جوہری سلامتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ مزید برآں وزیراعظم نوازشریف ہیگ میں ہونے والی ایٹمی عدم پھیلائو پر عالمی کانفرنس میں شرکت کے بعد منگل کی رات لندن پہنچیںگے۔ وزیراعظم کی لندن میں موجودگی کے دوران انکی صاحبزادی مریم نواز کے گھٹنے کاآپریشن بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم لندن میں سارا وقت اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے‘ تاہم اس دوران مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنمائوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔