10 منشیات فروش گرفتار چرس اورشراب برآمد
راولپنڈی(اپنے سٹا ف رپورٹر سے)10 منشیات فروشوںکو گرفتار کرکے چرس اورشراب برآمد کرلی گئی،تھانہ گنج منڈی پولیس نے ملزم محمد شہباز سے200 گرام چرس ،تھانہ وارث خان پولیس نے ملزمہ زہرہ سے 250گرام چرس ،تھانہ بنی پولیس نے ملزم احتشام سے660گرام چرس، تھانہ صدربیرونی پولیس نے ملزم ابرار سے 260گرام چرس ،تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم حیدر سے 5لیٹر شراب، تھانہ سٹی پولیس نے ملزم جمشید سے 3لیٹر شراب جبکہ تھانہ بنی پولیس نے ملزم خادم سے 3 بوتل شراب برآمدکرلی۔