بنگلہ دیش کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں بنگلہ دیش کو برآمدات سے ملک کو 570.043 ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.92 فیصد زیادہ ہے۔