انسداد دہشت گردی عدالت نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس کے شریک ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جج ویڈیو کیس میں گرفتار شریک ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس حسن نے سماعت کی۔وکیل حمزہ بٹ کا کہنا تھا کہ اس کے موکل نے صرف ناصر بٹ کو لیپ ٹاپ مہیا کیا تھا۔ حمزہ بٹ کا اس کے علاوہ ویڈیو کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔