جعلی عامل نے شہری کو ٹھگ لیا‘ مقدمہ درج
بورے والا(نامہ نگار) بورے والا کے نواحی گائوں چک نمبر 283ای بی کا رہائشی حمید آستانہ اور مطب بنا کر شہریوں کا روحانی اور جسمانی امراض کا علاج کرتا ہے جعلی عامل احاطہ کچہری بورے والا میں اپنے کیس کی پیروی کے لیے موجود تھا کہ وہاں پر اس کی ملاقات رہائشی عمر دراز سے ہو گئی جعلی عامل نے کہا کہ وہ شوگر و دیگر موذی امراض کا علاج کالے علم اور دیسی ادویات سے کرتا ہے سادہ لوح شہری اس کی باتوں میں آ گیا اس نے اپنی والدہ کی شوگر کے علاج کے لیے حکیم سے 15ہزار کے عوض دوائی لی مگر آرام نہ آیا جعلی عامل نے دوبارہ والدہ کو اپنے آستانہ پر بلا لیا اور پنسار کی ادویات خریدنے کے لیے مزید 8ہزار روپے لے لیے جب آرام نہ آیا تو جعلی عامل بارے لوگوں نے بتایا کہ یہ بہت بڑا فراڈیا ہے۔جعلی عامل سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ اپنے دو نا معلوم چیلوں کے ہمراہ دھمکیوں پر اتر آیا پولیس تھانہ ماڈل ٹائون نے مبینہ جعلی عامل کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔