مکرمی! ملک بھر میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، عوام ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔ حکومت کو اپنے عوام کی کوئی فکر نہیں۔ صبح عین ناشتہ کے وقت گیس بند کر دی جاتی ہے جس سے سکول جانے والے بچے اور دفتر جانے والے بھوکے جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ بعض اوقات دوپہر کا کھانا بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے میسر نہیں ہوتا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ بجلی و گیس کا بحران ختم کیاجائے اور تمام صنعتوں کو گیس فراہم کی جائے تاکہ کاروبار چل سکے اور غریب کا چولہا گرم ہو۔
( ناظم شوکت، چیئر مین مسائل کمیٹی۔ لاہور)
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024