پرائیویٹ سکولز کے مسائل حل کرنے میں محکمہ تعلیم، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایک پیج پر
اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) پرائیویٹ سکولز کے مسائل حل کرنے میں محکمہ تعلیم اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایک پیج پر۔ ابرار احمد ایڈووکیٹ راجہ محمد ثنائاللہ، راجہ اعجاز محمود، راجہ نعمان قمر، آغا شہاب پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کے سلسلے میں عرفان مظفر کیانی ممبر رجسٹرنگ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے کیپٹن انوار الحق اور ایجوکیشن ڈیپار ٹمنٹ کی طرف سے ملک اختر اور ارشاد سلطان کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے مسائل کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لی اور جلد از جلد مسائل کو حل کیا۔ ا امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی محکمہ تعلیم کی طرف سے ہمیشہ ہر ممکن کام کو آسان بنانے میں پیش پیش ارشاد سلطان اور پرائیویٹ سکولز کے نمائندے عرفان مظفر کیا نی پیش پیش رہیں گے۔ پرائیویٹ سکولز کی ایک نجی محفل میں شامل ابرار احمد ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اعجاز محمود،راجہ محمد ثنااللہ ،آغا شہاب اور راجہ نعمان قمر نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ تعیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے معاملات کو مزید آسان بنانے کے لئے کوششوں پر ضرور دینے کی ضرورت پر زور دیا۔