اسلامی طرز پر زندگی گزارنا دنیا اور آخرت دونوںکیلئے بہتر ہے،مفتی عمران سلطانی
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) اسلامی طرز پر زندگی گزارنا دنیا اور آخرت دونوں کے لیئے بہتر ہے۔انسان کو اپنے علاوہ دوسروں کی خدمت کرنابھی احسن اقدام ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کی خدمت ہر صورت کریں، اگر والدین بوڑھے ہیں تو دن رات ان کی خدمت کریں اور اگر انتقال کر چکے ہیں تو ان کی روح کیلئے قرآن خوانی، فاتح خوانی اور نیک وپاکیزہ محافل کا انعقاد کیا کریں دعا ہر صورت میت کو پہنچ جاتی ہے۔ملک عبدالقیوم کے چہلم کی تقریب سے حضرت مولانا مفتی عمران سلطانی (خطیب جامع مسجد سرائے خربوزہ اسلام آباد) نے ان خیالات کا اظہار کیا، صاحبزادہ پیر سید امجد حسین شاہ القادری نوشاھی سجادہ نشین (دربار عالیہ باھیا شریف )، و دیگر مقررین نے بھی چہلم کی تقریب سے خطاب کیا۔