پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) سابق کوآرڈینیٹر یورپ اور پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا ٹکٹ ھولڈر این اے 162ؑچوھدری کامران یوسف گھمن کی سکھر نیب کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رھنما سابق وفاقی وزیر محنت اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے نائب کورٹ سکھر ملاقات ھوی جس میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ سلکڈڈ حکومت جتنے مرضی ظلم کرے اور جتنا مرضی ناجائز جیلوں میں بند کرلے وہ میرے حوصلے اور پارٹی کے ساتھ وفاداری کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ ہم شھید بھٹو کے کارکن ھیں اور مرتے دم تک بھٹو خاندان کے دفادار رہیں گے۔ اس موقع پر کامران یوسف گھمن نے خورشید شاہ کو پیپلز پارٹی یورپ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ یورپ بھر کے جیالے خورشید شاہ کی بھٹو خاندان کے ساتھ وفاداریوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پارٹی کے لئے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ کامران یوسف گھمن آج کل پاکستان کے نجی دورے پر ہیں اور بورے والا میں پیپلز پارٹی کو متحرک اور مضبوط کرنے کے لئے مہم چلارہے ہیں ۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024